شوپیاں (ویب ڈیسک)
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ظلم نہ رک سکا، ضلع شوپیاں میں 2 نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔
قابض فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے مل ہورا میں سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوانوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا، علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر کے گھر گھر تلاشی بھی لی گئی۔
غاصب فوج نے سری نگر، پلواما، بڈگام، بارہ مولا اور کلگام کے کئی علاقوں میں بھی نام نہاد سرچ آپریشن کیا اور متعدد نوجوانو ں کو گرفتار کر لیا، ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا۔