لاہور (ویب ڈیسک)
اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر ایف آئی اے ک اسسٹنٹ ڈائریکٹر چوہدری اعجاز نے ٹیم کے ہمراہ اشتہار چسپاں کئے
ایف آئی اے نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر سابق وزیراعظم نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کے معاملے پر جاتی امرا اور ماڈل ٹائون کی رہائش گاہوں پر اشتہار چسپاں کر دیئے۔ اشتہار لگانے کا حکم اسلام آباد ہائی کورٹ نے دیا تھا،ایف آئی اے نے عدالتی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے نوازشریف کی جاتی امرا اور ماڈل ٹاون رہائش گاہوں پر اشتہار لگائے ہیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر چوہدری اعجاز نے ٹیم کے ہمراہ اشتہار چسپاں کئے، جاتی امرا عملہ کو بھی اشتہار وصول کروایا گیا۔سابق وزیراعظم کی طلبی کا اشتہار چند روز قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر بھی چسپاں کیا گیا تھا، عدالتی احکامات کے تحت العزیزیہ سٹیل ملز اور ایون فیلڈ ریفرنس میں طلبی کے 2 اشتہارات پاکستانی اخبارات میں شائع کروائے گئے تھے جن میں نواز شریف کو 24 نومبر کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔