تبدیلی کے نام پر عوام کو صرف تباہی ملی، بلاول بھٹو زرداری
گلگت بلتستان ہو یا کراچی ہو پورے ملک کا ایک ہی نعرہ ہے گو عمران گو، جس نے پورے ملک کو مہنگائی کے دلدل میں دھکیل دیا
گلگت بلتستان کے نوجوان اب مزید انتظار نہیں کریں گے بلکہ اپنا حق چھین کر رہیں گے، انتخابی مہم کے دوران خطاب
گلگت (ویب ڈیسک )چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تبدیلی کے نام پر عوام کو صرف تباہی ملی۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گلگت میں انتخابی مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مہم حکومت بنانے کے لیے نہیں ہے بلکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کی مہم گلگت بلتستان کے عوام کے لیے ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی گلگت کی عوام کو اپنا آئینی حق دلا سکتی ہے اور پیپلز پارٹی نے اس کے لیے کوششیں بھی کی ہیں، مجھے بنانا اور اپنی والدہ کا خواب پورا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے کہا تھا حکومت میں آنے کے بعد جنوبی پنجاب کو صوبہ بنائیں گے اور آج یہی نعرہ گلگت بلتستان کی عوام سے جھوٹ بولا جا رہا ہے لیکن گلگت بلتستان کی عوام کو لالی پاپ نہیں بلکہ اپنا حق چاہیے۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر عوام کو صرف تباہی ملی لیکن عوام نے عوام کو تباہی سے بچانا ہے۔ پیپلز پارٹی نے روزگار کے دروازے کھول دیئے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے نوجوان اب مزید انتظار نہیں کریں گے بلکہ اپنا حق چھین کر رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان ہو یا کراچی ہو پورے ملک کا ایک ہی نعرہ ہے گو عمران گو، جس نے ملک کے نوجوانوں کو نہ صرف بے روزگار کیا بلکہ پورے ملک کو مہنگائی کے دلدل میں دھکیل دیا ہے۔