اسلام آباد (ویب ڈیسک)
ادارہ فروغ قومی زبان کے گریڈ 16 کے افسر ممتاز احمد شیخ عدالتی جنگ لڑتے لڑتے انتقال کر گئے۔
سپریم کورٹ میں ادارہ فروغ قومی زبان کے گریڈ 16 کے افسر کے گریڈ 12میں جانے کے کیس سے متعلق سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔
ممتاز احمد شیخ 15 سال سروس کے بعد سرپلس ملازمین میں شامل کردیے گئے تھے، ممتاز شیخ نےگریڈ 16 کی سیٹ پر دوبارہ تعیناتی کیس میں فیڈرل سروسز ٹریبونل سے رابطہ کیا تھا اور گریڈ 12 کے اسٹینو ٹائپسٹ کی سیٹ کا ٹیسٹ دے کر خدمات انجام دینے لگے تھے ۔
فیڈرل سروسز ٹریبونل سےرابطہ کرنے کے بعد ممتاز احمد شیخ کو فالج ہوگیا تھا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے سروسز ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر کیا گیا، مقدمے کے فریق کے انتقال کرجانے پر عدالت نے معاملے کو نمٹا دیا ہے۔
واضح رہے کہ ممتاز احمد شیخ ادارہ فروغ قومی زبان میں گریڈ 16 میں انسٹرکٹر تعینات ہوئے تھے۔