لاہور (ویب ڈیسک)
لاہور میں ایل پی جی فی کلوقیمت میں10 روپے اضافہ، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں120 جبکہ کمرشل سلنڈر450 روپے مہنگا کردیا گیا۔
ملک بھر کی طرح لاہور میں ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے،لاہور میں ایل پی جی فی کلوقیمت میں10 روپے اضافہ کیا گیا ہے، ایل پی جی کی قیمت میں اضافے سے شہری شدید پریشان ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی ناکام پالیسیوں کے باعث مہنگائی تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہی۔بلکہ مہنگائی میں ایک تسلسل کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں قیمتیں کم نہیں کیں، بلکہ دو بار اوگرا نے سمری بھیجی اور قیمتیں برقرار رکھی گئیں۔ اسی طرح لاہور میں ایل پی جی کی قیمت میں مزید 10روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں120 جبکہ کمرشل سلنڈر 450 روپے مہنگا کردیا گیا ہے۔
گیس مہنگی ہونے سے شہری شدید پریشان ہیں، کیونکہ گھروں میں ویسے تو گیس کی شدید قلت ہے اورسردیوں سے قبل ہی گیس کی لوڈشیڈنگ شروع ہوچکی ہے۔
جبکہ ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔اسی طرح وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے جبکہ ایک ہفتے کے دوران 11 اشیاء کی قیمتوں میں معمولی کمی اور 26 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ ملک میں جاری مہنگائی کا زور ٹوٹ گیا اور مسلسل کئی ہفتے مہنگائی کی شرح میں اضافے کے بعد گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.23 فیصد کمی واقع ہوئی، جس کے بعد سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح بھی کم ہوکر8.76 فیصد ہوگئی ہے۔
22 اکتوبر2020 کو ختم ہونے والے ایک ہفتے کے دوران رواں ہفتے 14 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ، 11 اشیا کی قیمتوں میں معمولی کمی اور 26 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ 22 اکتوبر2020 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک میں آلو، ٹماٹر، دال مسور، تازہ دودھ، دہی اور خشک دودھ سمیت دیگر اشیاء مہنگی ہوئیں، اور اسی ہفتے کے دوران پیاز، لہسن، چینی، چکن، دال چنا، دال ماش سمیت 11 اشیاء سستی ہوئیں جبکہ گذشتہ ہفتے 26 اشیائ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔