مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، بھارتی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے مقبوضہ کشمیر میں 9 مختلف مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔
بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے سری نگر میں انگریزی اخبار کے دفتر، متعدد صحافیوں، انسانی حقوق اور سیاسی کارکنوں کے گھروں پر بھی دھاوا بولا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این آئی اے نے سری نگر کے سونوار، نوا کدال، نہرو پارک اور پرتاپ پارک کے علاقوں پر چھاپہ مارا۔
این آئی اے نے چھاپہ مار کارروائی انگریزی اخبار کے دفتر، متعدد صحافیوں، انسانی حقوق، سیاسی کارکنان کے گھروں پر چھاپہ مارا ہے۔
این آئی اے نے انسانی حقوق کی تنظیم کے چیئرمین پرویز امروز کے گھر سے دستاویزات قبضے میں لے لیں۔
بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے بانڈی پورہ میں حریت رہنما محمد یوسف صوفی کے گھر پر بھی چھاپہ مارا۔
این آئی اےکی چھاپہ مار ٹیم کے ساتھ بڑی تعداد میں بھارتی فوجی بھی موجود تھے۔