برزگ صحافی سعود ساحر سپرد خاک
نمازہ جنازہ میں بڑی تعداد میں صحافیوں،سیاسی،سماجی شخصیات اور حکومتی عہدیداروں کی شرکت
اسلام آباد(ویب ڈیسک )ملک کے انتہائی سینئر معتبر برزگ صحافی سعود ساحر کو سپرد خاک کر دیا گیا۔80 سال سے زائد عمر تھی اور آخری وقت تک صحافتی فرائض انجام دیتے رہے۔انتہائی ملنسار اور ساتھیوں کے دکھ درد میں شریک تھے۔گزشتہ شب خالق حقیقی سے جا ملے ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔سعود ساحر مرحوم کی نمازہ جنازہ میں بڑی تعداد میں صحافیوں،سیاسی،سماجی شخصیات اور حکومتی عہدیداروں نے شرکت کی ۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے چیئرمین سینیٹر راجہ ظفر الحق،مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق ،پاکستان لیبر فیڈریشن کے سربراہ شمس الرحمن سواتی،جماعت اسلامی کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شاہد شمسی،تحریک نوجوانان کے سربراہ عبداﷲ حمید گل،آزاد کشمیر جماعت اسلامی کے رہنماء راجہ جہانگیر خان،سابق سیکرٹریز اطلاعات انور محمود،چوہدری رشید،ایڈیشنل سیکرٹری راجہ ریاض حسین،ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت راحت قدوسی،چیئرمین پیمرا سلیم بیگ،نامور صحافی مجیب الرحمن شامی،کالم نگار رئوف طاہر،پی ایف یو جے کے صدر خواجہ فرخ سعید،نواز رضا،سی پی این کے رہنماء شکیل احمد ترابی سمیت جڑواں شہروں کے سرکردہ صحافیوں کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔اعلیٰ حکومتی،سیاسی شخصیات کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز،پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری،امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سمیت دیگر سیاست دانوں نے بھی ملک و شعبہ صحافت کے لیے سعود ساحر مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔