کشمیر میں جھڑپ افسر سمیت4 بھارتی فوجی ہلاک دو مجاہد شہید
پولیس چوکی بس اسٹینڈ اننت ناگ پر دستی بم سے حملہ، کوئی نقصان نہیں ہوا
بھارتی فورسز نے ضلع شوپیاں کے دو گاں کا محاصرہ ، تلاشی مہم شروع
سری نگر(ویب ڈیسک ) ضلع کپواڑہ کے مژ ھل سیکٹر میں ایک جھڑپ میں بھارتی فوج کے افسر سمیت4 جوان ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 2 کشمیری نوجوان شہید ہو گئے ہیں ۔ بھارتی فوج نے اس علاقے کا محاصرہ کر کے تلاشی مہم شروع کی تھی ۔ اتوار کو بھارتی فوج کے ترجمان راجیش کالیا نے تصدیق کی ہے کہ جھڑپ میں بی ایس ایف169 بٹالین کے لیفٹینٹ اجالا، سمیت 4 فوجی ہلاک اور دو عسکریت پسند مارے گئے ۔ علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری ہے ۔ کے پی آئی کے مطابق پولیس چوکی بس اسٹینڈ اننت ناگ پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے ۔ دستی بم پولیس چوکی کے صحن میں پھٹ گیا۔ جس کی وجہ سے پورے علاقے میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔ھماکے میں جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ اس واقعے کے بعد فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کر دی ہے ۔بھارتی فورسز نے ضلع شوپیاں دو گاں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کا آغاز کیا ہے۔بھارتی فوج نے پورہ اور باٹا پورہ کے علاقوں میں دوران محاصرہ شہریوں کو ہراساں کیا.