کورونا وائرس ‘ملک میںمزید 9 مریض جاں بحق، 1650نئے کیسزرپورٹ
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33ہزار 340کورونا ٹیسٹ کئے گئے، این سی او سی
اسلام آباد(ویب ڈیسک )کورونا وبا کی دوسری لہرکے دوران کیسز میں تیزی کے ساتھ اضافے کے باعث ملک بھرمیں گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 1ہزار650 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ9 مریض انتقال کر گئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 33340 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 1650 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ مزید 9 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 44 ہزار 839 اورمجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 977 ہوگئی۔این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں ایکٹو کیسزکی تعداد 18 ہزار981ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 340 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 4.9 فیصد رہی ہے، اب تک صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 18 ہزار 881 ہے۔ اس کے علاوہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 464 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا سے سندھ میں 5اموات ہوئیں، پنجاب میں 1جاں بحق ، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں کورونا سے کوئی جاں بحق نہیں ہوا، اسلام آباد میں گزشتہ 24گھنٹوں 3اموات ہوئیں، بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں ایک مریض جاں کی بازی ہارا۔این سی اوسی کے مطابق کورونا کے باعث گلگت بلتستان میں اب تک 93افراد جاں بحق ہوئے۔سندھ میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 50ہزار 169 ، پنجاب میں 1 لاکھ 6 ہزار 922 اورخیبرپختونخوا 40ہزار 657تعداد، اسلام آباد میں 21ہزار 861اوربلوچستان میں 16ہزار 106تعداد ہوگئی ہے۔کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار408 اور سندھ میں 2 ہزار 684 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار288، اسلام آباد241، بلوچستان154، گلگت بلتستان93 اور آزاد کشمیر میں109 ہو گئی ہے۔ اس وقت ملک میں 155 کورونا سے متاثرہ مریض ویننٹیلیٹرپرموجود ہیں، کورونا کیلئے 1856وینٹیلیٹرزمختص کئے گئے ہیں، اس وقت 1107مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جب کہ ملک کے 736 اسپتال کورونا کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔
گلگت میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 15.38، ملتان 15.97، مظفرآباد 14.12، میرپور میں 11.11 فیصد ہے
پشاور میں 9.69، کوئٹہ8.03، اسلام آباد 7.48، کراچی 7.12، لاہور 5.37فیصد اور راولپنڈی میں 4.63فیصد ہے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.5 فیصد تک بڑھ گئی،15 بڑے شہر وبا کے نشانے پر ہیں۔این سی او سی میں اجلاس کے دوران کورونا کیسز میں اضافے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ صوبوں کے چیف سیکرٹریز نے کورونا ایس اوپیز پرعملدر آمد سے متعلق آگاہ کیا۔ این سی او سی کے مطابق گلگت میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 15.38، ملتان میں 15.97، مظفرآباد میں 14.12، میرپور میں 11.11، پشاور میں 9.69، کوئٹہ میں 8.03، اسلام آباد میں 7.48، کراچی میں 7.12، لاہور میں 5.37فیصد اور راولپنڈی میں 4.63فیصد ہے۔ملک بھر میں 4136مقامات پر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈائون کیا گیا ہے۔ کورونا کے پھیلائو کو روکنے کے لیے ٹی ٹی کیو حکمت عملی پرعملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ این سی اوسی کا کہنا ہے کہ 16بڑے شہروں میں لگائی گئی حالیہ پابندیاں 31 جنوری 2021 تک نافذ رہیں گی۔ ملک بھر کے ہسپتالوں کو 2811 آکسیجن بیڈز اور 13 ہزار آکسیجن سلنڈرز دیئے جا چکے ہیں۔ این سی اوسی نے احتیاطی تدابیر پرعملدرآمد پر صوبوں کی کارکردگی کو سراہا۔