زیارت میں خام تیل کے ذخائر سے پیداوار کا آغاز
بلوچستان میں چلتن اور مغل کوٹ کے علاقے کی یہ پہلی دریافت ہے، یومیہ 800 بیرل خام تیل پیدا ہوگا
کراچی(ویب ڈیسک ) بلوچستان کے علاقے زیارت میں خام تیل کے ذخائر سے پیداوار کا آغاز ہوگیا۔پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل)کی جانب سے اسٹاک ایکسچینج کو جاری کردہ اطلاعی نوٹس کے مطابق بولان ایسٹ ون، زیارت بلاک سے خام تیل کی پیداوار کا آغاز ہوگیا۔ بلوچستان میں چلتن اور مغل کوٹ کے علاقے کی یہ پہلی دریافت ہے۔زیارت بلاک سے خام تیل ستمبر 2018 میں دریافت ہوا تھا۔ مقامی ریفائنریز نے اے پی آئی گریویٹی کم ہونے کی وجہ سے خام تیل خریدنے میں دلچسپی ظاہر نہیں کی تھی۔اٹک رہفائریز کو خام تیل کی فروخت کا معاہدہ طے ہونے کے بعد 9 نومبر سے پیداوار شروع کردی گئی۔ یومیہ 800 بیرل خام تیل پیدا ہوگا۔ زیارت بلاک میں مرہ پیٹرولیم کا 60 فیصد اور پی پی ایل کی ذیلی کمپنی پی پی ایل یورپ ای اینڈ پی کا 40 فیصد شیئر ہے۔