اسلا م آباد (ویب نیوز)

موجودہ مالی سال کی بڑی صنعتوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق پہلے 10 ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 9.39 فیصد کمی ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق اپریل 2022 کے مقابلے میں اپریل 2023 میں صنعتی پیداوار 21 اعشاریہ 7 فیصد گرگئی۔ چینی کی پیداوار میں 10 ماہ میں15.43 فیصد کی کمی ہوئی۔رپورٹ کے مطابق سوتی دھاگی کی پیداوارمیں 20.53 فیصد کی کمی ہوئی، کاٹن کے کپڑوں کی پیداوار میں11.38 فیصد کی کمی ہوئی جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں11.24فیصد کی کمی ہوئی۔ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق کھاد کی پیداوار میں 8.80 فیصد کی کمی ہوئی۔ گاڑیوں کی پیداوار میں 45.58 فیصد کمی ہوئی جبکہ سیمنٹ کی پیداوار میں13.84فیصد کی کمی ہوئی۔