کراچی (ویب نیوز)

روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے ذریعہ سمندرپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 6.22 ارب ڈالرسے تجاوز کرگیا ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق ستمبر2020 سے لیکر مئی 2023 کے اختتام تک سمندر پارپاکستانیوں نے آرڈی اے کے ذریعہ مجموعی طورپر6.223 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق مئی کے دوران روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے ذریعہ سمندرپار پاکستانیوں نے 121 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا،اعداد وشمار کے مطابق ستمبر2020 سے لیکرمئی 2023 تک کی مدت میں سمندرپارپاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے ذریعہ مجموعی طورپر736 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کی ہے۔اعداد وشمار کے مطابق اس مدت میں سمندرپارپاکستانیوں نے نیاپاکستان روایتی سرٹیفکیٹس میں 324 ملین ڈالر، نیاپاکستان اسلامی سرٹیفیکیٹس میں 389 ملین ڈالر اورپاکستان سٹاک ایکسچینج میں 18 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کی