پی آئی اے کے تمام بینک اکاونٹس منجمد

ایف بی آر نے ساڑھے 5 ارب روپے بقایہ جات پر قومی ایئر لائن کے اکاونٹ منجمد کئے

اسلا م آباد( ویب  نیوز)

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے تمام بینک اکاونٹس منجمد کردیئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے ذمہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں ساڑھے 5 ارب روپے کے بقایا جات ہیں۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے پی آئی اے کے ذمہ ساڑھے 5 ارب روپے کے بقایا جات کے معاملے پر قومی ایئر لائن کے تمام اکاونٹس منجمد کردیئے۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے بینک اکانٹس لارج ٹیکس پیئر یونٹ کراچی نے منجمد کئے، اکاونٹس میں موجود ڈیڑھ کروڑ روپے قومی خزانے میں جمع کروا دیئے گئے۔ایف بی آر کے مطابق واجبات کی ریکوری کیلئے یہ رقم  قومی خزانے میں جمع کرائی گئی، پی آئی اے کے ذمہ ایف ای ڈی کے واجبات ستمبر 2023 تک کے ہیں۔ایف بی آر نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی کوئی بھی رقم اکاونٹس میں آنے پر فوری ٹریژری اکاونٹس میں منتقل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی معاشی مسائل میں گھری قومی ایئر لائن کو عدم ادائیگی پر پی ایس او نے فیول کی فراہمی روک دی تھی۔