کراچی (ویب نیوز)

گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 4 کروڑ 34 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداو شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 4 کروڑ 34 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ڈالر ڈپازٹس میں گذشتہ ہفتے کمی دیکھی گئی۔اور9 جون تک مجموعی ڈالر ذخائر کا مالی حجم 9 ارب 37 کروڑ 82 لاکھ ڈالر رہا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 10 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کے اضافے سے سرکاری ڈالر ذخائر 4 ارب 1 کروڑ اور 87 لاکھ ڈالر ہوگئے جبکہ6 کروڑ 31 لاکھ ڈالر کی کمی سے کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 35 کروڑ 95 لاکھ ڈالر موجود ہیں۔۔