dollar stacks

کراچی (ویب نیوز)

پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، 30جون 2023کو ختم ہونے والے ہفتے میں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 9ارب 74کروڑ55لاکھ ڈالرز سے زائد ہو گئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جمعہ کے روزجاری اعدادوشمار کے مطابق اس وقت اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے موجود غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 5ارب28کروڑ ڈالرز سے زائد ہے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 4ارب46کروڑ ڈالرز سے زائد ہے۔ واضح رہے کہ 23جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں پاکستان کے پاس موجود غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 9ارب34کروڑ ڈالرز تھی۔