پاکستان کے ذمے واجب الادا ملکی و غیر ملکی قرضے 239.275ارب ڈالر تک جا پہنچے

اسلام آباد ( ویب  نیوز)

پاکستان کے ذمے واجب الادا ملکی و غیر ملکی قرض کا حجم مجموعی قومی پیداوار کے81.9فیصد یا239.275ارب ڈالر تک جا پہنچا ہے اس قرض میں حکومت پاکستان کے ذمے واجب الادا حقیقی غیر ملکی قرض کی مالیت 101 ارب 31 کروڑ ڈالر تک جا پہنچی ہیں اس غیر ملکی قرض کی مالیت مجموعی قومی پیداوار کے34.7فیصد ہو گئی ہے پاکستان کے ذمے واجب الادا ملکی قرض کا ڈالر مالیت میں حجم137ارب96کروڑ40لاکھ ڈالر ہو گیا ہے پاکستان اور عالمی مالیاتی اداروں کے درمیان قرض کی زمہ داریوں کے بوجھ کی موثر مینجمنٹ کیلئے 30ستمبر2023تک پاکستان پر قرض کے بوجھ کی جو نئی تفصیلات تیار کی گئی ہیں اس سرکاری دستاویز کے مطابق غیر ملکی قرض میں عالمی مالیاتی اداروں کے قرض کی مالیت45ارب9کروڑ60لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہے جو جی ڈی پی کے15.4فیصد ریکارڈ کی گئی ہے پاکستان کے ذمے واجب الادا انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے قرض کی مالیت7ارب84کروڑ70لاکھ دالر تک جا پہنچی ہے جو کہ جی ڈی پی کے15.4فیصد ریکارڈ کی گئی ہے عالمی بینک کے قرض کا حجم19ارب10کروڑ20لاکھ ڈالر ہو گیا ہے جو کہ جی ڈی پی کے2.7فیصد ہے ایشیائی ترقیاتی بینک کے قرض کی مالیت15ارب9لاکھ ڈالر ہے جو کہ 5.1فیصد ہے اسلامی ترقیاتی بینک کے قرض کی مالیت15کروڑ91لاکھ ڈالر،ایشیائی انفراسٹرکچر اینڈ انویسٹمنٹ بینک کے قرض کی مالیت1ارب44کروڑ10لاکھ ڈالر ہے پاکستان اور دوست ممالک کے درمیان قرض کی تفصیلات میں اس قرض کی مالیت41کروڑ76لاکھ70ہزار ڈالر ہے جو کہ جی ڈی پی کے14.3فیصد ریکارڈ کی گئی ہے پاکستان کے زمے پیرس کلب کے قرض کی مالیت کی7ارب70کروڑ30لاکھ دالر تک جا پہنچی ہے جس میں جاپان کے قرض کی مالیت5ارب59کروڑ91لاکھ ڈالر،فرانس کے قرض کی مالیت1ارب29کروڑ30لاکھ ڈالر، پاکستان کے زمے واجب الادا نان پیرس کلب کے رکن ممالک کے قرض کی مالیت 34 ارب 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہے پاکستان کے زمے چین کے قرض کی مالیت23ارب51کروڑ ہو گئی ہے پاکستان کے زمے سعودی عرب کے قرض کی مالیت6ارب70کروڑ80لاکھ ڈالر ہو گئی ہے پاکستان نے اب تک 7ارب80کروڑ30لاکھ ڈالر مالیت کے یورو بانڈ اور سکوک بانڈ جاری کئے ہیں پاکستان نے عالمی کمرشل بینکوں کا6ارب60لاکھ دالر قرض ادا کرنا ہے چین کے کمرشل بینکوں کا قرض5ارب39کروڑ80لاکھ ڈالر تک جا پہنچا ہے پاکستان کے زمے واجب الادا ملکی قرض کا دالر مالیت میں حجم137ارب96کروڑ40لاکھ ڈالر ہو گیا ہے حکومت نے اپنی مالی ضروریات پوری کرنے کیلئے جو ٹریثری بلز فروخت کئے ہیں ان کی مالیت30ارب87کروڑ30لاکھ دالر تک جا پہنچی ہے جس میں سے18ارب27کروڑ ڈالرمالیت کے ٹریثری بلز ملک کے بینکنگ سیکٹر اور12ارب34کروڑ نان بینکنگ سیکٹر کو واجب الادا ہیں پاکستان کے زمے دیگر قرض میں 14ارب88کروڑ ڈالر شامل ہیں  جن میں 1ارب65کروڑ ڈالر سٹیٹ بینک آف پاکستان،ملکی بینکوں کا2ارب12کروڑ ڈالر، قومی بچت سکیموں کے زریعے لئے گئے قرض کی مالیت11ارب10کروڑ81لاکھ ڈالر ہے جبکہ حکومت پاکستان نے اب تک 12ارب54کروڑ ڈالر مالیت ریاستی گارنٹیاں بھی جاری کر رکھی ہیں۔۔۔