اسلام آباد  (ویب نیوز)

  • عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتوں سے رابطے کررہا ہے، آئی ایم ایف نمائندہ برائے پاکستان کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں سے نئے قرض پروگرام میں معاونت چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نمائندہ برائے پاکستان ایسٹر پریز روئز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف بڑی سیاسی جماعتوں سے رابطے کر رہا ہے، اتحریک انصاف، ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے رابطے کر رہے ہیں، رابطوں کامقصدپالیسیزمیں تسلسل کیلئےتعاون حاصل کرنا ہے۔

ایسٹر پریز روئز کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں سے نئے قرض پروگرام میں معاونت چاہتے ہیں اور آئندہ الیکشن کے بعد سیاسی حکومت کو ابھی سے پالیسیز سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں، پاکستان کےقرض پروگرام کی منظوری چند دنوں میں ایگزیکٹو بورڈاجلاس میں دی جانی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ آئی ایم ایف کی نمائندہ پاکستان کی سیاسی جماعتوں سےبات چیت کریں گے اور پی ٹی آئی سمیت دیگرپارٹیوں کےرہنماؤں سے ملاقات کریں گی۔

یاد رہے اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف سے چندروز پہلےآئی ایم ایف کی ٹیم نےرابطہ کیا، 9 ماہ کا اسٹینڈ بائی معاہدہ مسودہ اگلے ہفتے آئی ایم ایف بورڈ واشنگٹن میں منظوری کے لئے پیش ہوگا۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں تحریک انصاف سے معاہدے کی حمایت کے لئے درخواست کی گئی ہے، آج آئی ایم ایف کی ٹیم زمان پارک میں چیئرمین پی ٹی آئی اورانکی معاشی ٹیم سے ملاقات کی ۔

  • عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے بیرونی ادائیگیوں کے لیے 6 ارب ڈالر کی یقین دہانیاں مانگ لیں۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے بیرونی ادائیگیوں کے لیے 6 ارب ڈالر کی یقین دہانیاں مانگ لیں، ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے بیرون ادائیگیوں کیلئے 8 ارب ڈالرکی یقین دہانیاں کرادیں ہیں۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کو 3.5 ارب ڈالر فراہم کرے گا، چین کے 2 ارب ڈالر ڈیپازٹ میں رکھے رہیں گے جبکہ چین کے کمرشل بینکس 1.5 ارب ڈالرفراہم کریں گے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کو 2 ارب ڈالر ، متحدہ عرب امارات ایک ارب ڈالر، عالمی بینک 50 کروڑ ڈالر اور ایشیا انفراسٹرکچر بینک 25 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔

وزارت خزانہ نے مزید بتایا کہ جنیوا کانفرنس کے اعلان کردہ 35 کروڑ ڈالربھی پاکستان آئیں گے۔