پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے کی کمی
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا ہے ۔وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق اتوار اور پیر کی درمیانی شب 16نومبر(12 بجے) سے اطلاق ہوگیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 100 روپے 69 پیسے ہوگئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل ایک روپے 79 پیسے کمی کے بعد 101 روپے 43 پیسے فی لٹر ہوگیا ہے۔حکومت کی جانب سے مٹی کے تیل کی قیمت 65 روپے 79 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 62 روپے 86 پیسے پر برقرار رکھی گئی ہے۔