کراچی (ویب نیوز)

انٹر بینک میں امریکی ڈالر چند پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 5 روپے مہنگا ہو گیا،سٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی ۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر2 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 285 روپے 70 پیسے کا ہو گیا۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے مہنگا ہونے کے بعد 305 روپے کا ہو گیا ۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 150 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 503 پر آ گیا۔