راولپنڈی (ویب ڈیسک)
شمالی وزیر ستان میں خفیہ معلومات پر آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے، کارروائی میں پاک فوج کا سپاہی صدام وطن پر قربان ہو گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید سپاہی صدام کا تعلق کرک سے تھا اور اس کی عمر 27 برس تھی۔ دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔