اسلام آباد (ویب ڈیسک)
سنیئر وکیل اور پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے نئے چیئرمین نعیم بخاری کا کہنا ہے کہ پی ٹی وی یونین سے معاملات پیار محبت سےحل کروں گا، ساتھ لےکرچلوں گا، نوے روز میں پی ٹی وی کو بحال کروں گا۔
چیرمین پی ٹی وی نعیم بخاری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ یہ ریاست کا چینل ہے، ڈرامے میری ترجیحات میں شامل ہیں، پاکستان ٹیلی وژن کے مزاحیہ پروگرام اس کی پہچان تھے، پی ٹی وی کی کھوئی پہچان کو واپس لاؤں گا۔
نعیم بخاری نے کہا ہے کہ مستقل ملازمین سے ہی پی ٹی وی کو چلانا ہے، پی ٹی وی میں کانٹریکٹ ازم بلا جواز ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی وی پر اپوزیشن کو بھی ٹائم دیا جائے گا، حکومت کے اچھے کاموں کو زبانی بیان نہیں کرنا بلکہ دکھانا بھی ہے۔
نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ بلین درخت لگے ہیں وہ کہاں لگے ہیں، عوام کو دکھانا بھی ضروری ہے، ترقیاتی کام ملک میں جہاں کہیں بھی ہوئے وہ بھی لوگوں کو دکھانا ہے۔