اسحق ڈار قائد ایوان سینٹ کاعہدہ غیر ائینی طورپر استعمال کر رہے ہیں، نیر حسین بخاری

  نگران وزیراعظم  سیاسی جماعت کے سینٹر کو قائد ایوان سینٹ نامزد نہیں کر سکتا

گورنر ہاؤس لاہور میںپارٹی ٹکٹوں کے فیصلوں پربھی  الیکشن کمیشن کی خاموشی سوالیہ نشان

 سینیٹ کے سابق چیئرمین کا موقف

اسلام آباد (   ویب  نیوز)

سینیٹ کے سابق چیئرمین و پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے واضح کیا ہے کہ  نگران وزیراعظم  سیاسی جماعت کے سینٹر کو قائد ایوان سینٹ نامزد نہیں کر سکتا،اسحق ڈار قائد ایوان سینٹ کا  عہدہ اختیارات  غیر ائینی غیر قانونی استعمال کر رہے ہیں ،الیکشن کمیشن کہاں ہے؟گورنر ہاؤس لاہور میں بھی سیاسی اجتماع  اور پارٹی ٹکٹوں کے فیصلوں پر الیکشن کمیشن کی خاموشی سوالیہ نشان ہے ۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ  عوام الناس کا نعرہ ہے بلاول بھٹو زرداری آئے گا روزگار آئے گا پیپلز پارٹی برسراقتدار آکر زراعت میں خود کفالت اور صنعتی ترقی انقلاب لائے گی پارٹی چیرمین سلیکٹڈ نہیں ووٹرز کے الیکٹڈ وزیراعظم ہونگے۔انھوں نے کہا ہے کہ  پیپلز پارٹی قومی آئینی عوامی خدمات کارکردگی کی بنیاد پر انتخابات میں حصہ لے گی عوامی منتخب کردہ نمائندگان کے زریعے  پارلیمانی جمہوری  نظام سے ہی سیاسی اور  معاشی استحکام آئے گا۔ سندھ  بلدیاتی انتخابات کامیابی کی طرح جیالے امیدوار ملک بھر سے فتح یاب ہونگے آمریت اور فسطائیت کا مقابلہ کرنے والے جیالوں کا سمجھوتے معائدے کرنے بھاگنے گھبرانے والے کیا مقابلہ کریں گےآئینی انسانی معاشی حقوق کی عوامی سیاست بزدلوں کے بس کی بات نہیں۔ بلاول بھٹو زرداری  خیبر پختونخوا میں تاریخی عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے، پیپلز پارٹی مخالفین پر جلسیوں اور جلسوں کا فرق واضح کرے گی پیپلز پارٹی کے جلسوں اور اجتماعات میں بھٹو کے پیروکار پہنچتے ہیں دہاڑی دہار  نہیں لائے جاتے۔ انھوں نے کہا کہ  پیپلز پارٹی کا موقف واضح ہے الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہر سیاسی جماعت کو یکساں مواقع ملنے چاہیں پیپلز پارٹی کے خلاف اتحاد مخالفین کی کمزوری پسپائی اعتراف شکست اور  پیپلز پارٹی کی عوامی پزیرائی کا ثبوت ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس لاہور میں سیاسی اجتماع پارٹی ٹکٹوں کے فیصلوں پر الیکشن کمیشن کی خاموشی سوالیہ نشان ہے ۔نیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ  نگران وزیراعظم  سیاسی جماعت کے لیڈر سینٹر کو قائد ایوان سینٹ نامزد نہیں کر سکتاالیکشن کمیشن کو کیوں نظر نہیں آ رہا اسحق ڈار قائد ایوان سینٹ کا  عہدہ اختیارات  غیر ائینی غیر قانونی استعمال کر رہے ہیں