محمود خان اور اکرم درانی کا منتخب کردہ نگران وزیراعلیٰ کسی صورت قبول نہیں ہو گا،ظاہرشاہ طورو

گورنر خیبر پختونخوا نے کس قانون کے تحت محمود خان اور اکرم درانی کو خط لکھا ہے، یہ معاملہ آئینی طریقے کے تحت حل کیا جائے، میڈیا سے گفتگو

پشاور( ویب  نیوز)

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ظاہر شاہ طورو نے کہاہے کہ محمود خان اور اکرم درانی کا منتخب کردہ نگران وزیراعلیٰ کسی صورت قبول نہیں ہو گا۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ محمود خان وزیراعلی ہے نہ اکرم درانی اپوزیشن لیڈر ہیں، انہوں نے نگرا ن وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا تو عدالت جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ گورنر خیبر پختون خوا نے کس قانون کے تحت محمود خان اور اکرم درانی کو خط لکھا ہے، یہ معاملہ آئینی طریقے کے تحت حل کیا جائے، گورنر اپنے فارمولے نہ بنائیں۔ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ گورنر غلام علی، محمود خان اور اکرم درانی کا منتخب نگران وزیراعلیٰ سیاسی ہی ہو گا، ان کے منتخب کردہ نگران وزیراعلیٰ سے لیول پلیئنگ فیلڈ کی توقع نہیں ۔