پمز ہسپتال کے 200 ملازمین کورونا کا شکار
کورونا وائرس کی وجہ سے پمز ہسپتال میں ہائی الرٹ ہے،ترجمان پمز ڈکٹر وسیم راجہ
اسلام آباد(ویب ڈیسک )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سب سے بڑے ہسپتال پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز)کے 200ملازمین کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ۔ترجمان پمز ڈاکٹر وسیم خواجہ ہسپتال نے کہا کہ پمزسٹاف کے اب تک 137افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے، پمز میں 10افراد تا حال زیرعلاج ہیں۔ پمز ہسپتال کے ترجمان کا اس ضمن میں کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پمز ہسپتال میں ہائی الرٹ ہے۔قبل ازیں اسلام آباد میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز اور مریضوں کی تعداد میں اضافے کے بعد شہر کے سب سے بڑے ہسپتال پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز)کی او پی ڈی بند کر دی گئی تھی۔ ترجمان پمز ڈاکٹر وسیم خواجہ نے کہا کہ ہسپتال کی مرکزی او پی ڈی کو کورونا کے پھیلا کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے۔ بچوں کی او پی ڈی کو بھی بند کر دیا گیا ۔