اسلام آباد (ویب نیوز)

مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں 50نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ قومی ادارہ برائے صحت(این آئی ایچ ) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 50 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔گزشتہ روز کورونا کے 2 ہزار 818 ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد مثبت کیسز کی شرح 1.77 فیصد رہی۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے کوئی موت نہیں ہوئی۔