polio

کراچی (ویب ڈیسک)

کراچی سمیت سندھ بھر میں سات روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے، سندھ بھر میں پانچ سال سے کم عمر 90 لاکھ بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

سات روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران رضاکاروں کو ماسک پہننا اور اوپیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ والدین بچوں کو معذوری سے بچانے کیلئے حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں۔

انسداد پولیو مہم 6 دسمبر تک جاری رہے گی۔ مہم کے دوران کراچی کے پانچ سال سے کم عمر 22 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائیں جائیں گے۔