کراچی (ویب ڈیسک)
پراسیکیوشن ایک بار پھر ملزم طاہر منہاس پر جرم ثابت کرنے میں ناکام ہوگئی۔ عدالت نے ملزم طاہر منہاس عرف سائیں کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کردیا
سانحہ صفورا میں سزائے موت پانے والے کالعدم داعش کے دہشت گرد کے خلاف پولیس کا دعوی جھوٹا ثابت ہو گیا . پراسیکیوشن ایک بار پھر ملزم طاہر منہاس پر جرم ثابت کرنے میں ناکام ہوگئی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کارکن کے قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ملزم طاہر منہاس عرف سائیں کو عدم ثبوت کی بنائ پر بری کردیا۔ منگل کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایم کیو ایم کارکن کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت کی جانب سے مقدمہ کا فیصلہ سنایا گیا۔ عدالت نے ملزم طاہر منہاس عرف سائیں کو عدم ثبوت کی بنائ پر بری کردیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ پولیس ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد پیش نہیں کرسکی ، پیش کردہ شواہد سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ ملزم نے بم نصب کیا اور دھماکہ کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے 19مارچ 2013 میں ایم کیو ایم کے کارکن فرحان خلیل کی گاڑی میں بم نصب کیا ،ملزم نے حیدری مارکیٹ نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ کے قریب گاڑی بم سے اڑا دی ، دھماکہ سے کار میں موجود فرحان خلیل زخمی ہوا اور بعدازاں جاں بحق ہوگیا، ملزم نے اپنے مفرور ساتھیوں کی ایماء پر بم نصب کیا ، مفرور ملزمان میں سرفراز عرف حمزہ، عمر عرف حفیظ،کامران عرف عمران بھٹی،عامر عرف عباس شامل ہیں ، مفرور ملزمان کے تاحیات وارنٹ گرفتاری جاری کئے جاچکے ہیں۔