لاہور (ویب ڈیسک)
فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب کے سوشل سیکیورٹی ہسپتالوں میں عام مریض کی رسائی ممکن ہے، ہسپتال میں مزدوروں کے علاوہ عام شہری بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوسکیں گے۔
معاون خصوصی وزیراعلیٰ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سوشل سیکیورٹی ہسپتال میں نا صرف مزدور، محنت کش بلکہ عام شہری بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوسکیں گے، برسوں سے نظر انداز مزدور طبقہ کی صحت کے تحفظ کیلئے بزدار حکومت نے صحت انصاف کارڈ فراہم کرنے کا نا صرف فیصلہ کیا بلکہ تمام ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کر دی گئیں، مزدور کے حقوق کا تحفظ بزدار حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔