اسلام آباد (ویب ڈیسک)
ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 45 ہزارسے زائد ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 38 ہزار 092 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 58 لاکھ 65 ہزار 944 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 963 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 26 ہزار 142 ہوگئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں ایک لاکھ 87 ہزار 684، پنجاب میں ایک لاکھ 24 ہزار 804، خیبر پختونخوا میں 50 ہزار 506، اسلام آباد میں 33 ہزار 420، بلوچستان میں 17 ہزار 540، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 427 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 761 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 45 ہزار 324 ہوگئی ہے، جن میں سے 2 ہزار 498 کی حالت تشویشناک ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 60 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہزار 547 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک ہزار 797 افراد نے کورونا کو شکست دے دی ہے جس کے بعد اس وبا کے خلاف جاری جنگ جیتنے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 72 ہزار 271 ہوگئی ہے۔