اسلام آباد (ویب ڈیسک)
کراچی کورونا سے سب سے زیادہ متاثر، مثبت کیسز کی شرح 21.80 فیصد پہنچ گئی، حیدر آباد کا دوسرا اور میرپور کا تیسرا نمبر ہے۔
وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا میں جس میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں پازیٹو کیسز کی شرح کم ہو کر 7.78 فیصد ہوگئی۔ پشاور میں 13.2 اور ایبٹ آباد میں 11.82 فیصد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں 13.1 فیصد، خیبرپختونخوا میں 10.6 فیصد اور آزاد کمشیر میں 9.8 فیصد مثبت کیسز ریکارڈ کئے گئے۔ ہسپتالوں میں زیر علاج 58 فیصد مریض وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 60 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 8 ہزار 547 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 26 ہزار 142 ہوگئی۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 963 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 24 ہزار 804، سندھ میں ایک لاکھ 87 ہزار 684، خیبر پختونخوا میں 50 ہزار 506، بلوچستان میں 17 ہزار 540، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 761، اسلام آباد میں 33 ہزار 420 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار 427 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 58 لاکھ 65 ہزار 944 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 92 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 72 ہزار 271 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 498 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 60 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 547 ہوگئی۔ پنجاب میں 3 ہزار 242، سندھ میں 3 ہزار 81، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 429، اسلام آباد میں 345، بلوچستان میں 170، گلگت بلتستان میں 98 اور آزاد کشمیر میں 182 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔