کورونا وائرس ،ملک بھر میں مزید56افراد جاں بحق
اموات 8603تک پہنچ گئی،3138نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پاکستان بھر میں مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے مزید 56مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں اب تک کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد 8603تک پہنچ گئی جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائر س کے 3138نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے2575مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے جمعرات کے روز ملک میںکوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اس وقت ملک میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 29 ہزار 280 تک پہنچ چکی ہے جبکہ پاکستان میں کوروناوائرس کے 3 لاکھ 74 ہزار 301 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 46 ہزار 376 تک پہنچ چکی ہے۔ این سی او سی کے مطابق اب تک صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے ایک لاکھ 25 ہزار 250کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، سندھ میں ایک لاکھ 89 ہزار 687، خیبر پختونخوا میں 50 ہزار 762، بلوچستان میں 17 ہزار 604، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 765، اسلام آباد میں 33 ہزار 695 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار 517 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 59 لاکھ 6 ہزار 146 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 202 نئے ٹیسٹ کئے گئے ۔ اب تک صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے 3 ہزار 265مریض انتقال کر چکے ہیں،صوبہ سندھ میں 3 ہزار 99، صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 439، اسلام آباد میں 348، بلوچستان میں 171، گلگت بلتستان میں 98 اور آزاد کشمیر میں 183 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔این سی او سی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے ایک لاکھ 63ہزار492مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب میں اب تک کوروناوائرس کے 1 لاکھ 11ہزار840مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں، صوبہ خیبرپختونخوا میں اب تک کوروناوائرس کے 44633مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے 27006مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں، صوبہ بلوچستان میں اب تک کوروناوائرس کے 16910مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں، آزاد جموں وکشمیر میں کوروناوائرس کے 5912مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں اب تک کوروناوائرس کے 4511مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7.9 فیصد ہو گئی۔ کراچی کورونا مثبت کیسز کی شرح 17.39 فیصد ہے۔این سی او سی کے مطابق حیدرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 18.43 فیصد ہوگئی۔ آزاد کشمیر میں 10.83 فیصد، بلوچستان میں 11.62، گلگت بلتستان میں 2.68، اسلام آباد 6.16، خیبر پختونخوا 11.29 اور سندھ میں 11.47 فیصد تک ہوگئی ۔این سی او سی کے مطابق پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح 4.42 ہے۔ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 5.47، راولپنڈی میں 11.26 فیصد ہوگئی۔ پشاور میں مثبت کیسز کی شرح 16.2، کوئٹہ میں 6.19 اور میرپور میں کیسز کی شرح 22 فیصد تک آگئی۔ZS