لاہور (ویب ڈیسک)
شہر میں ہر روز پیدا ہونے والے 5 ہزار سالڈ ویسٹ کی بڑی مقدار اُٹھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے متعدد دیگر محکموں سے مدد مانگ لی۔
لاہور میں روزانہ پیدا ہونے والے تقریباً 5 ہزار ٹن سالڈ ویسٹ اُٹھانے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی نے ترکی کی دو کمپنیوں سے سات سالہ معاہدہ کر رکھا تھا جس کی مدت 31 دسمبر کو ختم ہو رہی ہے۔
اِس تناظر میں ترکی کی کمپنیوں نے فیلڈ سے اپنی مشینری نکالنا شروع کر دی ہے، جس کے اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ حالات کے پیش نظر ایل ڈبلیو ایم سی نے ضلعی انتظامیہ، پی ایچ اے، واسا، میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ایل ڈی اے سے معاونت طلب کر لی ہے لیکن اِس تمام صورتحال کا خمیازہ ایک بار پھر شہریوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔
ایل ڈبلیو ایم سی کے ترجمان کے مطابق صفائی کی بہتر صورت حال برقرار رکھنے کے لیے مربوط حکمت عملی مرتب کر لی گئی ہے۔