واشنگٹن/نئی دہلی/برازیلیا/لندن/پیرس (ویب ڈیسک)
ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے
دنیا بھر میں 2کروڑ 2لاکھ 38 ہزار 38مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں اور گھروں میں زیرِ علاج ہیں
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد7کروڑ 31 لاکھ 90 ہزار 427 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 16لاکھ 27ہزار 900ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2کروڑ 2لاکھ 38 ہزار 38مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1لاکھ 6ہزار 517کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 5کروڑ 13لاکھ 24ہزار 489کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10سرِ فہرست ممالک میں 33کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 3لاکھ 8ہزار 89افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1کروڑ 69لاکھ 42 ہزار 822 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے امریکا میں 67لاکھ 73ہزار 70مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 27ہزار 862کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 98لاکھ 71ہزار 663کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔1ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1لاکھ 43ہزار 746ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 99لاکھ 6ہزار 507ہو گئی۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 1لاکھ 81ہزار 945زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 69لاکھ 29 ہزار 409تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 47ہزار 391ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 26 لاکھ 81 ہزار 256 ہو چکی ہے۔فرانس میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 58 ہزار 282 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 23 لاکھ 79 ہزار 915 رپورٹ ہوئے ہیں۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی سے بڑھنے لگی ہیں، یہاں اس سے اموات 64 ہزار 402 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 18 لاکھ 69 ہزار 666 ہو چکے ہیں۔ترکی میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 16 ہزار 646 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 18 لاکھ 66 ہزار 345 ہو چکی ہے۔اٹلی میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 65 ہزار 11 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 18 لاکھ 55 ہزار 737 ہو گئے۔اسپین میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات 48 ہزار 13 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 17لاکھ 62 ہزار 36 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔ارجنٹینا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر آگیا ہے جہاں کورونا وائرس 41 ہزار 41 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 15 لاکھ 3 ہزار 222 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سعودی عرب اسی فہرست میں 32 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6ہزار 59رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3لاکھ 90ہزار 13تک جا پہنچی ہے۔1ارب 43کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 79ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 86ہزار 758ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4ہزار 634پر رکی ہوئی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 29 ویں نمبر پر ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی کل تعداد 4لاکھ 43ہزار 246ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 8ہزار 905تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس کے ملک بھر میں 48ہزار 8مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں۔