مولانا صاف ہیں تو اثاثے پیش کر دیں ، شجاع الملک
جے یو آئی (ف) میں شہنشاہیت اور موروثیت کا رجحان پیدا کیا جا رہا ہے،بیان
اسلام آباد(ویب ڈیسک )سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا شجاع الملک نے کہا ہے کہ نیب قومی ادارہ ہے، مولانا کو نوٹس دیا تو دھرنا دینے کی ضرورت نہیں ، صاف ہیں تو اثاثے پیش کردیں، اگر کچھ نہیں تو بات ختم ہوجائے گی۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چیئرمین نیب سمیت کسی کے سامنے دھرنے کی ضرورت نہیں، نیب ملک میں کسی کو بھی نوٹس جاری کرسکتا ہے، ہم سیاسی لوگ ہیں ہمیں چھپنا نہیں چاہئے۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ف میں شہنشاہیت اور موروثیت کا رجحان پیدا کیا جا رہا ہے، ہماری رکنیت سے متعلق فیصلہ عجلت میں کیا گیا، کمیٹی بن گئی تو توقع تھی ہم سے مسئلے کے بارے میں پوچھا جائے گا ۔انہوںنے کہا کہ مسئلہ پارٹی کے اندر اصلاح کا تھا۔