اثاثے چھپانے کے الزام میں وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کو  جے یو آئی(ف) کے  کفیل نظامی کی درخواست پر نوٹس جاری۔26مارچ  کو طلب

الیکشن کمیشن نے درخواست  سماعت کے  لئے منظور کرلی

اسلام آباد ( ویب  نیوز)

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اثاثے چھپانے کے الزام میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 26 مارچ کو طلب کر لیا، ان کے خلاف درخواست ڈیرہ اسماعیل خان سے شہری نشست پر مدمقابل جے یو آئی(ف) کے رہنما محمد کفیل نظامی کی جانب سے دائر کی گئی تھی الیکشن کمیشن کے اراکین نثار احمد درانی اور شاہ محمد جتوئی پرمشتمل بینچ نے درخواست کی سماعت کی علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 113 ڈیرہ اسماعیل خان سے کامیاب ہو کر وزیر اعلی منتخب ہوئے ۔ پشاور   الیکشن کمیشن نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 26 مارچ کو طلب کر لیا۔  علی امین گنڈا پور کیخلاف نا اہلی کی درخواست پر نوٹس جاری کیا ہے ۔ الیکشن کمشن نے متعلقہ الیکشن کمشنر سے بھی رپورٹ طلب کرلی۔محمد کفیل نظامی نے درخواست میں موقف اپنایا کہ ڈی آئی خان میں  735 کنال اراضی علی امین گنڈاپور کے نام منتقل کی گئی۔ اراضی کا اصل مالک آصف نامی شخص تھا۔ اراضی کی فروخت سے حاصل رقم سے گاڑی کی خریداری ظاہر کی گئی۔ اراضی کی فروخت اور گوشواروں کا معاملہ میرٹ پر دیکھنے کی ضرورت ہے۔علی امین گنڈاپور کی نااہلی کی درخواست الیکشن کمیشن میں سماعت کیلیے منظورکرت ہوئے  الیکشن کمیشن نے فیصلہ جاری کردیا، اوردرخواست منظور کرتے ہوئے سماعت کے لیے 26 مارچ کی تاریخ مقرر کردی۔