لاہور (ویب نیوز)

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جلا ئوگھیرا ئواورپولیس پر تشدد کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے رہنما علی امین گنڈا پور کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔ منگل کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جلا ئوگھیرا ئواور تشدد کے مقدمے میں علی امین گنڈا پور کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے فیصلہ سناتے ہوئے علی امین گنڈا پور کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرلی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے ملزم کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے ، ان پر پی ٹی آئی کارکنان کو اسلحہ فراہم کرنے کا الزام ہے۔