کراچی ‘ ضلع غربی کی 7 یوسیز میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈ ائون نافذ
موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، سماجی تقریبات اور تجارتی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی
کراچی(ویب ڈیسک )کورونا کیسز بڑھنے کے باعث کراچی کے ضلع غربی کی 7 یوسیز میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈائون نافذ کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع غربی میں کورونا کیسز میں اضافے پر انتظامیہ حرکت میں آگئی، اورنگی ٹائون اور مومن آباد کی 7 یونین کونسلرز میں 29 دسمبر سے 11 جنوری تک مائیکرو سمارٹ لاک ڈائون نافذ کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ علاقوں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، سماجی تقریبات اور تجارتی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی، صنعتی یونٹس بھی بند رہیں گے، کریانہ، میڈیکل سٹورز سمیت ضروری اشیا کی دکانیں مخصوص اوقات میں کھلیں گی۔