ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس کو ویک اپ کال قرار دے دیا
کورونا کے بعد اس سے زیادہ مہلک انفیکشنز ہوسکتے ہیں،عہدیدار ڈبلیو ایچ او
جنیوا(وب ڈیسک ) ورلڈہیلتھ آرگنائزیشن(ڈبلیو ایچ او)نے کورونا وائرس کو ویک اپ کال قرار دے دیا ۔ ڈبلیو ایچ او کے عہدیداروں نے سال 2020 کی آخری پریس کانفرنس میں کہا کہ کورونا وائرس کے بعد اس سے زیادہ مہلک انفیکشنز ہوسکتے ہیں، کورونا سے ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے اور سیکھ بھی رہے ہیں۔ڈبلیو ایچ او حکام نے کہا کہ مختلف اقدامات کے ذریعے کورونا وبا پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم یہ جنگ ہار نہیں سکتے، ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا اور کورونا وائرس کو شکست دینی ہو گی۔