کورونا وائرس ، ملک بھر میں مزید82افراد جاں بحق
اموات 10258 تک پہنچ گئی ،2184 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد (ویب ڈیسک )ملک بھر میں مہلک وباء کوروناوائرس کے مزید82 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میںکوروناوائرس سے کل انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد10258 تک پہنچ گئی ۔ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے2184 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد چار لاکھ 84ہزار362تک پہنچ گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے ہفتہ کے روز ملک میںکوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین ا عدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کوروناوائرس کے چار لاکھ 38ہزار974 مریض مکمل طور پرشفایاب ہو چکے ، اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے 2264مریضوں کی حالت تشویشنا ک ہے،اس وقت ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.1فیصد جبکہ شفایاب ہونے والے مریضوں کی شرح90.7تک پہنچ گئی۔این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں ایک ہزار 745 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ اس وقت پاکستان کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 35130تک پہنچ گئی ۔ اس وقت صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، صحت یاب ہونے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبار سے پہلے نمبر پر ہے جبکہ صوبہ پنجاب ملک بھر میں دوسرے نمبر پر ہے۔ کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے صوبہ پنجاب اس ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پرہے۔ کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبر پختونخوا اس وقت ملک بھر میں تیسرے نمبر پر ہے۔ این سی او سی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائر س کے کل 2 لاکھ16 ہزار 632 کیسز رپورٹ ہوئے، صوبہ پنجاب میں ایک لاکھ 39 ہزار 341،صوبہ خیبر پختونخوا میں 59 ہزار 23، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں020 38،صوبہ بلوچستان میں 18 ہزار 181، آزاد جموںو کشمیر میں 8 ہزار 303 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 862 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ پنجاب میںکوروناوائرس کے 4 ہزار 85مریض انتقال کرچکے ہیں، سندھ میں 3 ہزار 582، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 661، اسلام آباد میں 421، بلوچستان میں 184، گلگت بلتستان میں 101 اور آزاد کشمیر میں 224 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ملک بھر میں اب تک 67 لاکھ 75 ہزار 307 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 229 نئے ٹیسٹ کئے گئے۔این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں کورونا مثبت کیسزکی شرح5.92 فیصد ہوگئی ۔ کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح زیادہ 13.84 فیصد ہے۔حیدرآباد میں شرح8.79 فیصد، سوات 7.89، آزاد جموں کشمیر2.14، بلوچستان 4.95،اسلام آباد3.98، خیبرپختونخوا5.87، پنجاب4.44 اور سندھ میں مثبت کیسز کی شرح 8.40 فیصد ہے۔۔