کراچی :اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر تیزی کا رجحان
کے ایس ای100نڈیکس مزید251.66پوائنٹس کے اضافے سے 44686.46پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا
کراچی(ویب ڈیسک )پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تقویمی سال 2021ء کے پہلے کاروباری ہفتہ کے آغاز پر بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا اور پیر کو کے ایس ای100نڈیکس مزید251.66پوائنٹس کے اضافے سے 44686.46پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ 56.06فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جسکے نتیجے میں مارکیٹ کے سرمائے میں 20ارب7کروڑ7لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 15.84فیصد کم رہا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کوٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوااور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں زبردست گرمجوشی کا مظاہرہ کیا گیاجس کے باعث تیزی دیکھنے میں آئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس45ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے 45074.37پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے باعث 45ہزار کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس251.66پوائنٹس کے اضافے سے 44686.46پوائنٹس پر بند ہوا ۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس186.19پوائنٹس کے اضافے سے18770.20پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس112.53پوائنٹس کے اضافے سے31282.02پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر412کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جن میں 161کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 231میں کمی اور20میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت81کھرب32ارب91کروڑ45لاکھ روپے سے بڑھ کر81کھرب52ارب98کروڑ52لاکھ روپے ہوگئی ۔حصص کی قیمتوں میں نمایاں اتار چڑھاو کے لحاظ سے نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت 72.50روپے کے اضافے سے6700روپے اورباٹا پاک38.47روپے کے اضافے سے1549روپے ہوگئی جب کہ ملت ٹریکٹرز25.16روپے کی کمی سے1072.30روپے اورجوبلی لائف انشورنس25.13روپے کی کمی سے360.87روپے ہوگئی ۔