پی ٹی سی ایل اور Avaya کے درمیان شراکت داری سے Avaya Spaces کے آغاز پر پاکستان میں لچک دار اور باسہولت کام کرنے کے ماحول کی فراہمی
اسلام آباد(ویب ڈیسک )
پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) اور Avaya ہولڈنگ کارپوریشن (NYSE:AVYA) نے شراکت داری قائم کرنے کیلئے معاہدہ پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت پی ٹی سی ایل پاکستان میں پہلی مرتبہ ملازمین کے درمیان باہم ورچوئل رابطوں کیلئے Avaya Spaces ایپ کاآغاز کرے گا۔یہ شراکت داری کاروباری اداروں کو ان کے ملازمین کیلئے لچک دار اور باسہولت اوقات کارکا ماحول فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
پی ٹی سی ایل کے ساتھ اشتراک سے Avaya پاکستان میں صارفین کو محدود مدت کیلئے مکمل فیچرز تک مفت رسائی دے گا۔ Avaya Spaces ڈیجیٹل ورک سپیس کیلئے ویڈیو کانفرنسنگ اور ورک سٹریم کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے جو تقریباََ100 ممالک میں کام کرنے کے انداز میں تبدیلی کا موجب ہے۔یہ کاروبار، سکولوں، حکومتوں اور دیگر اداروں کومختلف مقامات پر موجود ٹیموں کو ایک ساتھ یکجا کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے جہاں وہ اس کلاؤڈ میں نہ صرف ایک دوسرے کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں بلکہ مواد کا تبادلہ کرنے کے ساتھ ساتھ ٹاسک بھی سر انجام دے سکتے ہیں۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ضرار ہشام خان، چیف بزنس سروسز آفیسر، پی ٹی سی ایل نے کہا ”ہم پاکستان کے اندر اداروں کو بااختیار بنانے اور ڈیجیٹل پاکستان کی حمایت کیلئے مسلسل کوشاں ہیں۔موجودہ صورتحال میں جہاں متعدد ادارے کام کیلئے لچک دار ماحول فراہم کر رہے ہیں وہاں Avaya کے ساتھ ہماری شراکت داری درست سمت میں ایک قدم ہے۔تعلیمی سیکٹر میں اس طرح کے سلوشنز کی بہت زیادہ ضرورت ہے کیونکہ یہ سیکھنے اور کام کرنے کیلئے لچک دار اور باسہولت ماحول فراہم کرتاہے۔ یہ سکولوں اور یونیورسٹیوں کو سٹریم لائن کرنے اور ان کی معاونت کیلئے یقیناً مواقع پیدا کرے گاکیونکہ اس سلوشن نے سیکھنے اور لیکچر دینے کیلئے جدید طریقوں کو متعارف کرایا۔“
پی ٹی سی ایل کے ساتھ شراکت داری کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے، نور العتاسی، ڈائریکٹر، سروس پروائیڈر، مشرق وسطی، افریقہ اور ایشیاء، Avaya نے کہا”دنیا بھر میں ہمارے صارفین مستقبل میں کام کی جگہ کو ڈیجیٹلائزکرنے اور تعلیم کی بہتر انداز میں فراہمی کے سلسلے میں تعلیمی سیکٹر کو مزید بااختیار بنانے کیلئے Avaya Spaces سے بھر پور استفادہ کر رہے ہیں۔ہمیں یقین ہے کہ پاکستان پی ٹی سی ایل کے ذریعے Avaya Spaces جیسے سلوشنز کو متعارف کراکر ڈیجیٹلائزیشن کے مقاصد کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوگا۔ پی ٹی سی ایل پہلے جدید اور تیز ترین ٹیلی کمیونیکشنز نیٹ ورک میں سرمایہ کاری کے ذریعے ملک بھر میں کاروبار کے تسلسل کو جاری رکھنے کیلئے تعاون فراہم کررہا ہے۔ہم Avaya Spaces کے ساتھ ضروری سروسز کی باسہولت فراہمی میں معاونت کے خواہشمند ہیں۔“
Avaya Spaces نے اپنی سروسز کے تعارف کے بعد اب تک خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کی ہیں اور کوویڈ۔19کے باعث درپیش مشکلات سے نمٹنے میں مصروف عمل اداروں کیلئے ایک اہم سلوشن ثابت ہوا۔وباء کے عروج کے دنوں میں Avaya Spacesنے کمپنیوں، سکولوں، حکومتوں اور ہر قسم کے اداروں کودوردراز سے کام اور ایک دوسرے سے اشتراک کے طریقہ کار کو اپنانے، باہم روابط اور ملازمین کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے انہیں کارآمد بنانے کیلئے مفت میں سروسز کی پیشکش کی ہیں۔
Avaya Spaces سلوشن پاکستان میں آئی سی ٹی سروسز فراہم کرنے والے بڑے اداروں میں سے ایک ادارے کے تعاون سے اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اداروں کو اپنے لئے یا اپنے صارفین کیلئے درست ورکنگ ماڈل کے انتخاب میں کسی سے قسم کی رکاوٹ درپیش نہ ہو۔