کورونا وائرس ‘ملک بھر میں مزید40افراد جاں بحق
اموات10568ہو گئیں ،2007 نئے کیسزرپورٹ
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پاکستان وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید40افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعداموات10568ہو گئیں ،2007 نئے کیسزرپورٹ ہونے سے متاثرین کی تعداد 4 لاکھ 99 ہزار 517 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی) کے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 40ہزار 898کورونا ٹیسٹ کیے گئے،ملک بھر میں اب تک 70لاکھ 43ہزار 604کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، اب تک ملک بھر میں 2266مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ،455445افراد شفایاب ہو چکے ہیں ۔ سندھ میں سب سے زیادہ 2لاکھ24ہزار4متاثرہوچکے جبکہ پنجاب میں مریضوں کی تعداد 1لاکھ44ہزار111ہے، خیبرپختونخوا میں 60ہزار751اوربلوچستان18351ہوگئی،اسلام آباد میں 38ہزار 970اور آزاد کشمیرمیں 8ہزار451مریض ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد 4879ہوگئی۔تاہم فعال کیسوں کی تعداد 33ہزار 474 ہے جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4لاکھ 55ہزار 445ہے۔حکام نے مزید کہا کہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے 40افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں اب تک 10ہزار 568اموات ہوئیں،سندھ میں 3679اور پنجاب میں 4242اموات ہوچکیں، خیبر پختونخوا میں 1718اوراسلام آباد میں436اموات ہوگئیں،بلوچستان 187اورگلگت بلتستان 101اموات ہوئیں جبکہ آزادکشمیرمیں کورونا سے اموات کی تعداد235ہو گئی۔