کراچی :اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار
کے ایس ای 100انڈیکسنے 32ماہ بعد 46ہزار کی نفسیاتی حد کو عبورکرلیا
مزید169.92پوائنٹس کے اضافے سے46091.96پوائنٹس کی بلندسطح پر پہنچ گیا
کراچی(ویب ڈیسک )پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس32ماہ بعد 46ہزار کی نفسیاتی حد کو عبورکرتے ہوئے مزید169.92پوائنٹس کے اضافے سے46091.96پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاجب کہ 54.23فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کے سرمائے میں1ارب98کروڑ1لاکھ روپے کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی منگل کی نسبت 2.34فیصد زائد رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں میں بدھ کو ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کار تیل وگیس ،بینکنگ سیکٹر کے حصص کی خریداری میں سرگرم رہے جس کے باعث زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 46ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے 46315پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے سبب 46300،46200اور46100کی نفسیاتی حدیں برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی آخر تک غالب رہی اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس169.92پوائنٹس کے اضافے سے46091.96پوائنٹس پر بند ہوا جو گزشتہ 32ماہ کی بلند ترین سطح ہے ،اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس74.02پوائنٹس کے اضافے سے19286.15پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 5.07پوائنٹس کے اضافے سے32064.18پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر437کمپنیوں کا کاروربار ہوا جس میں سے 237کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،183میں کمی اور 17کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 83کھرب 54ارب 42کروڑ37لاکھ روپے سے بڑھ کر83کھرب56ارب40کروڑ38لاکھ روپے ہوگئی ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبا ر سے نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت74.60روپے کے اضافے سے6735روپے اورسیپ ہائر فائبر68روپے کے اضافے سے988روپے ہوگئی جب کہ کولگیٹ پامولو 100روپے کی کمی سے 3100روپے اوربہانیرو ٹیکس کے حصص66.55روپے کی کمی سے 585.44روپے ہوگئی ۔