برطانیہ اور پاکستان کے درمیان ملزمان کے تبادلے کا معاہدہ نہیں
پاکستانی وارنٹ نواز شریف کے برطانیہ میں قیام پر اثرانداز نہیں ہوسکتے، برطانیہ
لندن (ویب ڈیسک ) برطانوی دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان سے جاری وارنٹ نواز شریف کے برطانیہ میں قیام پر اثر انداز نہیں ہوسکتے۔ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی شہری کی ای میل پر جواب میںبرطانوی دفتر خارجہ نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان ملزمان کے تبادلے کا معاہدہ نہیں ہوا۔نواز شریف کے قانونی معاملات حکومت پاکستان کے ساتھ ہیں، پولیس برطانوی عدالت کی اجازت کے بغیر کسی کو گرفتار نہیں کرسکتی۔برطانوی دفتر خارجہ نے کہا کہ برطانیہ کے امیگریشن کے قوانین واضح ہیں، ہر مقدمے میں قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہیں