سٹیٹ بینک کی اے ٹی ایم سے محدود رقم نکالنے کی خبروں کی تردید
مختلف بینک صارفین کو ایٹ ون ایٹ ون کے نمبرسے جعلی پیغامات موصول ہوئے،سٹیٹ بینک
کراچی (ویب نیوز)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اے ٹی ایم سے محدود رقم نکالنے کی خبروں کی تردید کر دی ۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے پر کوئی حد مقررنہیں ، پیسے نکلوانے کی حد کا فیصلہ بینک کرتے ہیں، مختلف بینک صارفین کو ایٹ ون ایٹ ون کے نمبرسے جعلی پیغامات موصول ہوئے۔ یاد رہے کہ مختلف بینک صارفین کو 8181 کے نمبر سے جعلی پیغامات موصول ہو رہے ہیں جس میں کہا گیا کہ صارفین اے ٹی ایم سے صرف ایک ہزار روپے نکال سکتے ہیں،پاکستان کے مختلف شہروں میں بسنے والے صارفین نے یہ شکایت کی تھی کہ انہیں موبائل فون پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی)کی جانب سے ایک پیغام موصول ہوا ہے جس میں بتایا گیا کہ 31 جنوری کے بعد اے ٹی ایم مشین سے ایک ہزار روپے سے زائد رقم نہیں نکالی جا سکے گی.