الیکشن کمیشن کا فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت کا اعلان
سکروٹنی کمیٹی پہلے کی طرح کارروائی جاری رکھے گی، اوپن نہیں ہو گی،ترجمان الیکشن کمیشن
اسلام آباد(ویب نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کا اعلان کردیا ۔ترجمان الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی فارن فنڈنگ کی تحقیقات کے معاملے پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت کے بارے میں الیکشن کمیشن کا موقف پہلے ہی اعلامیہ کے ذریعے جاری کیا جا چکا ہے تاہم فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت کے بارے میں الجھائومحسوس کیا جارہا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ پیش ہونے کے بعد کمیشن میں فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت ہوگی،سکروٹنی کمیٹی پہلے کی طرح اپنی کارروائی جاری رکھے گی، کمیٹی کی کھلی سماعت نہیں ہوگی۔