وزیراعظم پاکستان یوم یکجہتی کشمیر کوٹلی میں ایل او سی پر کشمیریوں کیساتھ منائیں گے
عمران خان 5 فروری کو کوٹلی لائن آف کنٹرول کا دورہ کریں گے اورجلسہ عام سے خطاب کریں گے
اسلام آباد(ویب نیوز ) وزیراعظم پاکستان عمران خان یوم یکجہتی کشمیر لائن آف کنٹرول(ایل او سی) پرکشمیریوں کے ساتھ منائیں گے۔عمران خان 5 فروری کو کوٹلی لائن آف کنٹرول کا دورہ کریں گے اورجلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم سے سیف اللہ نیازی اور بیرسٹرسلطان محمود کی ملاقات بھی ہوگی۔ عمران خان نے آزاد کشمیر میں دوسری جماعتوں سے با کردار لوگوں کی پارٹی میں شمولیت کی ہدایت بھی کی ہے۔سیف اللہ خان نیازی کی آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی انتخابی مہم اور حکمت عملی پربھی بریفنگ دیں گے۔ عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ مقامی قیادت انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک واضح حکمت عملی تیار کریں۔ ان کہنا تھا کہ ہم یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مقبوضہ کشمیرمیں ایک اچھا پیغام دینا چاہتے ہیں۔گزشتہ سال بھی وزیراعظم عمران خان کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے لیے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد گئے تھے جہاں انہوں نے آزاد کشمیر کی قانون سازاسمبلی کے اجلاس سے خطاب کیا۔پاکستان اور آزاد کشمیر کو ملانے والے کوہالہ، منگلا، ہولاڑ اور آزاد پتن کے مقامات پر انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بھی بنائی گئی۔آزاد جموں وکشمیر سمیت ملک بھر میں ریلیاں، عوامی اجتماعات اور سیمینارز منعقد کیے گئے تاکہ عالمی برادری کی توجہ بھارتی افواج کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور نہتے کشمیریوں کے خلاف مظالم کی طرف مبذول کرائی جاسکے