کراچی: بٹ کوئن سے داعش کو فنڈنگ، اہم شواہد مل گئے
گرفتار داعش دہشت گرد محمد عمربن خالد ملک نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشاف کردئیے
کراچی(ویب نیوز)داعش کے لئے فنڈنگ کیسے کی جاتی رہی؟ سی ٹی ڈی نے اہم کامیابی حاصل کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے شام میں داعش کیلئیبِٹ کوائن سے فنڈنگ کا سراغ لگا لیا ہے، کراچی سے گرفتار داعش دہشت گرد محمد عمربن خالد ملک نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشاف کردئیے ہیں۔سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار دہشت گرد نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ پاکستان سے شام جانیوالی چار خواتین کو بِٹ کوائن فنڈنگ کی جاتی تھی، یہ چاروں داعش کی سرگرم کارکن ہیں، پاکستان سے شام جاکر داعش میں شامل ہونیوالی چاروں خواتین کا تعلق لاہور سے ہے۔دہشت گرد نے انکشاف کیا کہ برطانیہ میں مقیم ایک نوجوان بھی نیٹ ورک کاحصہ ہے، جو بٹ کوائن کے زریعے داعش کو فنڈنگ کرتا ہے۔گرفتار دہشت گرد کے انکشافات کے بعد سی ٹی ڈی نے میوچل لیگل اسسٹنس کیلئے آئی جی سندھ کو خط بھیج دیا ہے، جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ بِٹ کوائن سے فنڈنگ کی تفتیش کیلئے یو کے اور شام سیمیوچل لیگل اسسٹنس ضروری ہے۔