کورونا وائرس ‘دنیا بھر میں ہلاکتیں2184126ہو گئیں
امریکہ میں اموات439517 ،بھارت میں153885ہوگئیں
کیسز10کروڑ14لاکھ سے متجاوز،7 کروڑ 33 لاکھ 21 ہزار مریض شفایاب
نیویارک،نئی دہلی ،ماسکو ،انقرہ(ویب نیوز)مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں2184126ہو گئیں ، کیسز10کروڑ14لاکھ سے تجاوز کرگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کوروناوائرس کے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبرپر ہے جہاںہلاکتیں439517ہو گئیں ،کیسز2کروڑ61لاکھ66ہزار سے بڑھ گئے ۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں153885ہوگئیں ، کیسز 1کروڑ7لاکھ سے زائد ہو گئے ۔روس میں 71076افراد لقمہ اجل بن گئے ،متاثرین کی تعداد37لاکھ74ہزارتک پہنچ گئی۔برازیل میں 220237افراد موت کی آغوش میں چلے گئے جبکہ کیسزکی تعداد90لاکھ سے زائد ہو گئی ۔برطانیہ میں اموات 1لاکھ سے زائد جبکہ کیسز37لاکھ15ہزار سے بڑھ گئے ۔فرانس میں ہلاکتیں74456ہوگئیں ، کیسز31لاکھ6ہزار سے بڑھ گئے ۔سپین میں اموات57291ہو گئیںجبکہ کیسز27لاکھ74ہزار ہو گئے ۔اٹلی میں ہلاکتیں86889ہو گئیں ، کیسز 25لاکھ1ہزار سے بڑھ گئے ۔ترکی میں جاں بحق کی تعداد 25476ہو گئی جبکہ متاثرین 24لاکھ49ہزار839ہو گئی ۔دنیا میں کورونا کے 7 کروڑ 33 لاکھ 21 ہزار سے زائد مریض شفایاب ہوچکے اور 2 کروڑ 59 لاکھ 25 ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں ۔واضح رہے کہ پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 ء کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔