جنوبی اور شمالی کشمیر کے 6علاقوں میں بھارتی فوجی آپریشن
بانڈی پورہ میں امتیاز احمد خان نا می شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے
راجوری، کالکا ماتا مندر کے قریب دھماکہ،کوئی نقصان نہیں ہوا
سری نگر(ویب نیوز ) جنوبی اور شمالی کشمیر کے نصف درجن سے زیادہ علاقوں میں بھارتی فوجی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔سوپور، بجبہاڑہ،ترال اور شوپیان کے کئی دیہات میں بھارتی فوج نے تلاشی آپریشن کے دوران شہریوں کو ہراساں کیا۔ اس دوران بانڈی پورہ میں امتیاز احمد خان نا می شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔ بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران شہریوں کو تشدد کا بھی نشانہ بنایا۔ کئی فٹ برف موجود ہونے کے باوجود شدید سردی میں تلاشی کارروائی جاری رکھی گئی ۔ کے پی آئی کے مطابق راجوری میں کالکا ماتا مندر کے قریب ایک دھماکہ ہوا ہے ۔ دھماکے سے کوئی نقصان نہیں ہوا ، دھما کے کے بعد بھارتی فوج نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا ہے ۔